چیف جسٹس کا نواز شریف، مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کے فیصلہ پر ازخود نوٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا ازخود نوٹس لے لیا،عدالت نے لاہور ہائیکورٹ اور پیمرا سے آج ہی ریکارڈ طلب کر لیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخودنوٹس لیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ اور پیمرا سے ریکارڈ طلب کر لیا،سپریم کورٹ میں ازخودنوٹس کی سماعت دوپہر ایک بجے ہو گی،عدالت نے پیمرا کو نوٹس جاری کردیا۔