پنجاب کے اہم شہر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار

شیخوپورہ(محسن شاد)شیخوپورہ سی ٹی ڈی پولیس کی کاروائی تین دہشتگرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردوں کا نام عمر عرف منشی، فرحان عرف حافظ، محمد عمر رضا بتایا جاتاہے ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں دہشتگردوں نے قانون نافذ کرنیوالےاداروں، سیکورٹی فورسز، اہم شخصیات اوراہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی ۔

گرفتار دہشتگردوں سے بارودی مواد سمیت اہم مقامات کے نقشہ جات برآمد کرلئے ۔ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں دہشتگردوں کیخلاف لاہور میں مقدمہ درج کر لیا۔ تینوں دہشتگرد نبی پورہ ریلوے ٹریک پر منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ اچانک چھاپے کے دوران انہیں گرفتار کرلیا۔