اوکاڑہ ہیلتھ کئیر کمیشن پنجاب کا عطائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

اوکاڑہ(سٹیٹ ویوز+ رانا آصف سے )اوکاڑہ ہیلتھ کئیر کمیشن کے عملہ کے اوکاڑہ حدود میں داخل ہوتے ہیں عطائیوں نے اپنے کلینک بند کر کے دوڈیںلگا دیں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے معتدد میڈیکل سٹور اور کلینک سیل کردیے ہیلتھ کئیر کمیشن کا پورے ضلع اوکاڑہ میں عطائیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے..

تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کیر کمشن نے بے نظیر روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے کلثوم حبیب پولی کلینک کو سیل کرکے موقع پر موجود عطائی ڈاکٹر سیف اللہ کو گرفتار کرلیا مذکورہ سیل کیے گئے کلینک پر چایلڈ سپیشلسٹ ۔گائنا کالوجسٹ ڈرما ٹالو جسٹ ۔میڈیکل سپیشلسٹ سمیت متعدد ڈاکٹروں کے نام کی تختیاں آویزاں تھی چھاپہ مار ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ساہیوال اور ڈ ی ڈ ی ایچ و اوکاڑہ ڈاکٹر ذوالفقار علی اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اوکاڑہ کی ٹیم بھی شامل تھی