یوتھ اولمپکس تک رسائی کیلئے جونیئرزکامضبوط اسکواڈتشکیل

لاہور(نیوزڈیسک) یوتھ اولمپکس کے ایشین ہاکی کوالیفائرز کیلیے قومی جونیئر ہاکی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

وقاص احمد کپتان اور محب اللہ نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں اویس ارشد گول کیپر، علی رضا، مرتضیٰ یعقوب، جنید رسول، محسن خان، ذوالقرنین، حماد انجم شامل ہیں۔ اسٹینڈ بائی پلیئرز میں محمد عبداللہ، عبدالرحمان، اویس امین، ابرار احمد شامل ہیں۔

ایونٹ کا انعقاد 25 سے 29 اپریل تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہو گا۔ ایونٹ میں شریک 11 ٹیموں میں سے ٹاپ 2 ٹیمیں ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں 6 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک شیڈول یوتھ اولمپکس میں ایشیا کی نمائندگی کریں گی.