نوازشریف کے بیان سےعالمی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح ہوا، چوہدری عبدالعزیز

لوٹن(سٹیٹ ویوز) پیپلزپارٹی کی رہنما اور چیئرمین پاکستان ہیومین رائٹس آرگنائزیشن یوکے چوہدری عبدالعزیز نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کی عزت وقار کو مجروح کیااورمودی کے بیان پر ٹھپہ لگایا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیٹ ویوز سے کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ3بار وزیراعظم بننے والا شخص پاکستان کے خلاف ایسے بیان دے رہا ہے،جو ملکی سالمیت کےلئے خطرناک ہیں۔پوری قوم عدلیہ اورپاک فوج کےساتھ کھڑی ہے ۔سابق وزیراعظم نے پاکستان کی قربانیوں پر پانی پھیرنے کی کوشش کی اورپاکستان کے وقار کو مجروح کیا، وہ ایسے بیانات سے لوگوں کی توجہ نہیں ہٹاسکتے۔

نوازشریف سیاسی شہید نہ بنیں ذمہ داری دکھائیں، اپنا بیان واپس لیں یا اس کی وضاحت دیں، ملکی استحکام کو قطعاً مجروح نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کامقدمہ ہرسطح پرلڑیں گے۔رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ کیا نوازشریف نے نریندر مودی کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کشمیریوں کی قربانیوں کا بھی خیال نہیں کیا جو مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیںنوازشریف کا بیان پاکستان کو عالمی سطح پربدنام کرنے کی کوشش ہے