لرننگ انٹرپرائززآرگنائزیشن (لیو) نےپاکستان میں بزنس کےنئےدروازے کھول دیئے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز) چھ سالوں کےمختصرعرصہ میں دنیاکےایک سو ممالک میں اپنا بزنس پھیلانے والی بین الاقوامی کمپنی لرننگ انٹرپرائززآرگنائزیشن (لیو) کوبرینڈآف دی ائیربرائے سال 2017 کااعزاز جبکہ اسی کمپنی کو آن لائن لرننگ، انٹرپینیورشپ کی تربیت اور سافٹ سکلز میں عمدہ پرفارمنس پر ایوارڈ سے نوازے جانےپرپاکستان میں ڈائریکٹ سیلنگ انڈسٹری کیلئےنئے دروازے کھل گئے۔

لرننگ انٹرپرائززآرگنائزیشن (لیو) کے چیف ایگزیکٹوآفیسرڈین اینڈرسن کوبرینڈآف دی ایئرکااعزاز اورجنرل منیجر برائے جنوبی ایشاء وقاص سہیل کوایوارڈحال ہی میں کراچی کےاندروفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کےزیراہتمام برینڈز آف دی ائیرکےنام سے آٹھویں پروقارتقسیم ایوارڈتقریب کےدوران دیئےگئےجس میں ملک بھرکےتنظیم کے ممبر اداروں کےسربراہوں نےبھی شرکت کی۔

ڈین اینڈرسن اوروقاص سہیل کو یہ ایوارڈزوفاقی وزیربرائےفنانس، ریونیواوراکنامکس افیئرزحکومت پاکستان مفتاع اسماعیل نے بطور مہمان خصوصی دیئے۔

یہ پہلاموقع ہےکہ پاکستان بھر کے صنعت وتجارت سےوابستہ اداروں کی مرکزی تنظیم فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیجانب سےڈائریکٹ سیلنگ انڈسٹری سے متعلق کسی کمپنی کوپاکستان میں بزنس کرنے پر ایوارڈز سےنوازاگیا۔

یہ بھی یادرہےکہ لرننگ انٹرپرائزز آرگنائزیشن(لیو)کےگلوبل ڈائریکٹر مارکیٹنگ لیاقت علیخان ماگرےکی کوششوں سےپاکستان میں ڈائریکٹ سیلنگ ایسوسی ایشن قائم ہوئی اورپاکستان بھرمیں صنعت وتجارت سے متعلق اداروں کی تنظیم وفاق ایوان ہائےتجارت وصنعت نےپہلی بارڈائریکٹ سیلنگ سٹینڈنگ کمیٹی بھی بنائی جس کےچیئرمین شیخ راشدعالم ہیں جوپاکستان میں ڈائریکٹ سیلنگ انڈسٹری کودرپیش چیلنجزکونہ صرف سمجھتےہیں بلکہ انکوحل کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں۔

ملک بھرکےتجارتی وصنعتی اداروں کی تنظیم کےسالانہ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب میں لرننگ انٹر پرائززآرگنائزیشن(لیو)کو برینڈآف دی ائیراوراسکی پروڈکٹس کو ایوارڈزسےنوازےجانےپرماہرین کا کہنا ہےکہ پاکستان میں ڈائریکٹ سیلنگ انڈسٹری کےلئےدروازےکھل رہےہیں جبکہ پاکستان میں لیو سے جڑےہوئےہزاروں افرادکوملک کے اندراورملک سےباہراپنابزنس آگے بڑھانےمیں مددملےگی۔