سٹیٹ بینک نے زکوة کا نصاب جاری کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزارت مذہبی امور اور سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کے لیے زکوٰة کا نصاب جاری کردیا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال زکوة کا نصاب جاری کردیا ہے جس کے تحت زکوٰة کٹوتی کے لیے نصاب 39 ہزار198 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان کو تمام بینکس سیونگ اکائونٹ سے زکوٰة کٹوتی کریں گے، رواں سال سیونگ اکائونٹس سے 39198 روپے یا اس سے زائد رقم پر 2.5 فیصد کی شرح سے زکوٰة کاٹی جائے گی۔

مرکزی بینک کے مطابق زکوٰة صرف سیونگ اکائونٹس سے ہی منہا کی جائے گی، کرنٹ اکائونٹ اور غیر ملکی کرنسی اکائونٹس سے زکوٰة کی رقم مہنا نہیں ہوگی۔