جےکےایل ایف برطانیہ کےزیراہتمام سرداررشیدحسرت کی برسی اورتنطیم نوکی تقریب

رپورٹ: اسرار خان
سٹیٹ ویوز/ لوٹن
جموں کشمیرلبریشن فرنٹ برطانیہ کی سٹوک برانچ کے زیر اہتمام سردار رشید حسرت کی چھبیسویں برسی انتہائی عقیدت اور احترم کے ساتھ منائی گئی ۔ تقریب کی صدارت لبریشن فرنٹ کے سینیئر راہنما معصوم انصاری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض برانچ کے سابق صدر فرید ایاز اور نومنتخب برانچ سیکرٹری سعید حسین نے سرانجام دیئے ۔ تقریب کے اختتام پر تنظیمی تشکیل نو کی گئی ۔فرید ایاز زونل ڈپٹی چیف آرگنائزر جبکہ ساجد حسین برانچ صدر اور سعید حسین برانچ سیکرٹری منتخب ہوئے ـ

تقریب سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے صدر صابر گل نے سردار رشید حسرت کی لازوال جدوجہد کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد کی منقسم ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی اور کشمیر کیآزادی کی بے مثال جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے. آپ نے جس تڑپ، محنت اور لگن کے ساتھ وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کی وہ لبریشن فرنٹ کے تمام ممبران کے لیے مشعل راہ ہے ۔ انھوں نے موجوہ کشمیر کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی میڈیا حقائق کے بجائے فوجی آلہ کار بن چکا ہے اور تصویر کے دونوں رخ عوام کے سامنے لانے کے بجائے ریاستی موقف کا وکیل بن چکا ہے

جے کے ایل ایف کے سابق صدر پروفیسر عظمت خان نے کہا کشمیری نوجوان اس وقت آزادی کی تحریک کی قیادت کر رہے ہیں کشمیر میں اٹھنے والی آزادی کی آواز کو طاقت سے کچلنا ممکن نہیں ہماری آواز کو دبانے کے لیے ہر دور میں تشدد ،بر بریت اور ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے. لبریشن فرنٹ اپنی سفارتی جدوجہد کو مزید تیز تر کرے گی ۔

سید تحسین گیلانی نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں سیز فائر لائن پر گولہ بھاری سے کشمیری قوم خوف کے سائے میں رہنے پر مجبور ہے لبریشن فرنٹ کے زونل آرگنائزر ابرار نثار نے کہا کہ لبریشن فرنٹ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے تمام اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کشمیر میں ہندوستانی افواج کے جبر ظلم اور بربریت کا نوٹس لے.

جے کے ایل ایف برطانیہ کے ترجمان شکیل مرزا نے کہا کہ سردار رشید حسرت کی زندگی آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے اور لبریشن فرنٹ اس مشعل کو اٹھائے منزل کی طرف گامزن ہے۔ تقریب سے کبیر احمد،احسان الحق انصاری، لیاقت لون، ناظم بھٹی، سجاد واسطی، ساجد نواز، علی اصغر، جمیل اشرف، محمد علی، باغ حسین نے بھی خطاب کیا۔ برانچ کے سابق صدر فرید ایاز کو ڈپٹی چیف آرگنائزر زون منتخب کیا گیا جبکہ سٹوک یونٹ کی جمہوری طریقے سے تشکیل نو کی گئی ۔ جسمیں ساجد حسین برانچ صدر، سعید حسین سیکرٹری، وحید احمد نائب صدر، شیراز حسین آرگنائزر، ناہید حسین ڈپٹی سیکرٹری، سیف علی جوائنٹ سیکریٹری، رفاقت علی فنانس سیکرٹری، طارق حسین پریس سیکرٹری جبکہ صوفی سکندر، عرفان، داؤد، حاجی طائر، فرید ایاز، یاسر، ادریس، منشی خان، بشارت، رضوان، بابر، عنصر محمود اور ہارون کو ممبران مجلس عاملہ منتخب کیا گیا۔