آزادکشمیرمیں چیف سیکریٹری تعینات ہونےوالےمیاں وحیدالدین کون ہیں؟

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)پاکستان کےزیرانتظام آزاد کشمیر میں تعینات ہونے والے نئے چیف سیکریٹری میاں وحیدالدین کاتعلق لاہورسےہے۔قبل ازیں پنجاب میں سیکریٹری برائے فارسٹری۔ولڈلائف اور فشریز تعینات تھے۔


انہوں نے پی ایچ ڈی ( پاکستان اسٹڈیز) قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے کی۔ائیرفورس میں بطور فائیٹر پائلٹ خدمات سر انجام دیں۔ آپ اسکواڈن لیڈر کے رینک پر تھے۔ 13 سال ائیرفورس میں خدمات سر انجام دینے کے بعد سی ایس ایس کے ذریعے سول سروس میں آئے۔

ابتدائی پوسٹنگ بطور اسٹنٹ کمشنر ضلع خضدار صوبہ بلوچستان ہوئی پھر بطور ڈپٹی کمشنر گلگت میں فرائض سر انجام دیئے۔سی ڈی اے میں ڈائریکٹر جنرل ماحولیات رہے ۔ممبر پی این ڈی پنجاب رہے۔

صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیکرٹری رہنے کے بعد 10 نومبر 2017 کوسیکرٹری جنگلات پنجاب چارج سنبھالا۔

2015 میں جب یہ کےپی کے میں سیکریٹری معدنیات تعینات تھےتو اسلام آباد احتساب کمیشن کے انٹیلی جنس ونگ نے کےپی کے میں انکےگھر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات کو قبضے میں لے لیاتھا۔

واضح رہے کہ میاں وحیدالدین پر کروڑوں روپوں کی کرپشن کا الزام عائد کیاگیاتھالیکن بعدمیں خاموشی اختیارکرلی گئی۔