N league youth wing gulf

ن لیگ یوتھ ونگ گلف کے عہدیداران نے سردار اقبال کو “بیماری”قراردیدیا

گلف(سٹیٹ ویوز)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ راجہ باسط تاج کے ساتھ کھڑی ہے فصلی بیٹروں کو ان کی اوقات بتائیں گے ، سردار اقبال اور ملک حنیف نے گلف میں یوتھ ونگ کو بری طرح تقسیم کر دیا. ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گلف کے جنرل سیکرٹری راجہ امجد عزیز اور مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر راجہ یاسر نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد محمود نامی فصلی بیٹرا جو کل تک چوہدری یاسین کے پاوں چھوتا تھا اس کا وفادار نہ ہو سکا تو سردار اقبال اور ملک حنیف کس خواب میں ہیں. انہوں نے کہا کہ پورے گلف سے نظریاتی کارکنان کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہماری کامیابی ہے اور یوتھ ونگ کے نظریاتی کارکنان کی فتح ہے.

انہوں نے کہا کہ ملک تعظیم نامی راجہ ارشد کا ملازم کس حیثیت سے یوتھ کے نظریاتی کارکنان کو نازیبا اور گندے الفاظ سے بلاتا ہے پیرا شوٹ گروپ کا حمایتی کسی صورت بھی جماعت کا وفادار نہیں ہو سکتا، گلف یوتھ کے کارکنان ان تمام سازشوں کو بے نقاب کریں گے. کارکن صبر کا دامن نہ چھوڑیں سردار اقبال نامی بیماری سے مسلم لیگ کی جان چھڑائیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ گلف کے اندر یوتھ کی تقسیم کا ذمہ دار سردار اقبال اور راجہ ارشد نامی بیماری ہیں ہم راجہ فاروق حیدر اور میاں نواز شریف کے بے لوث کارکن ہیں جماعتی نقصان برداشت نہیں کریں گے جہاں ایسی بیماریاں دیکھیں گے ان کا علاج کریں گے . ہم قائدین کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے