آزادکشمیرمیں رمضان المبارک کےدوران سرکاری دفاترکےاوقات کارجاری

مظفرآباد (سٹیٹ ویوز) آزادکشمیر میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر میں ملازمین کے کام کرنے کے اوقات کار جاری کر دیے گئے.

پانچ دن کھلے رہنے والے دفتر(جن میں ہفتہ، اتوار) چھٹی ہوتی ہے وہاں پر سموار سے جمعرات صبح 8 بجےسےدن 2 بجے جبکہ جمعہ کوصبح آٹھ سےدن ایک بجےتک شیڈول جاری جبکہ ہفتہ میں چھ دن کھلےرہنےوالےدفترمیں صبح 8 سےدن ایک بجےجبکہ جمعہ کو صبح آٹھ سےبارہ بجےدفتر کھلے رہیں گے.

واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی بار دنیا بھر میں ایک ساتھ رمضان شروع ہونیکاامکان ہے. پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں ہو گا، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی مملک میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ عرب ٹی وی کا مزید کہنا ہیکہ انڈونیشیاء، ملائیشیا، برونائی، سنگا پور، سلطنت آف عمان، کویت، عراق، ایران، فلسطین، برطانیہ، آسٹریلیا اور جاپان میں بھی رمضان کا آغاز جمعرات سے ہو گا۔