سلامتی کونسل کےاجلاس میں شہید فلسطینیوں کی یادمیں ایک منٹ کی خاموشی

اسلام‌آباد (سٹیٹ ویوز) سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں شہید فلسطینیوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر گئی۔

خبر رساں ایجینسی این این آئی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 55 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے افتتاح کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس ہوا،جس میں شہید ہونے والے افرادیادمیں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی درخواست کی گئی۔

واضح رہے کہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر کویت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جہاں معصوم شہریوں کے قتل عام کی تحقیقات کے لیے پیش کی گئی قرار داد کو امریکا نے اپنی ویٹو پاور استعمال کرتے ہوئے بلاک کردیا۔ امریکا نے فلسطین میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرانے کا مضحکہ خیز موقف اختیار کیا۔

مزید پڑھیں: امریکہ نےاقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد ویٹو کردی