رمضان المبارک کاچاند نظرآگیا

کراچی (سٹیٹ ویوز) رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے حتمی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل پہلا روزہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں ہوا جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں قائم زونل کمیٹیوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد حتمی اعلان کر دیا گیاہے ۔ مفتی منیب الرحما ن کا کہناتھا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے تاہم کل پہلا روزہ ہو گا ۔ نجی ٹی وی کا کہناہے کہ لوئر دیر کے علاقے سے سب سے پہلے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی جہاں لوگوں نے اپنی آنکھوں سے چاند کو دیکھا۔

ویڈیو دیکھیں:

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگرعرب ممالک میں بھی کل پہلا روزہ ہو گا جس کے بعد ملک بھر کی مساجد میں پہلی تروایح کے اہتمام کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں اور پولیس نے سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دینا شروع کر دیا گیاہے۔