رمضان المبارک میں سرکاری دفاترکےاوقات کارجاری

اسلام‌آباد (سٹیٹ ویوز) پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان کل رمضان کا پہلا روز ہ رکھیں گے، پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہی سرکاری دفاتر کے اوقات کار بھی تبدیل ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پانچ دن کھلے رہنے والے دفتر(جن میں ہفتہ، اتوار) چھٹی ہوتی ہے وہاں پر سموار سے جمعرات صبح 8 بجےسےدن 2 بجے جبکہ جمعہ کوصبح آٹھ سےدن ایک بجےتک شیڈول جاری جبکہ ہفتہ میں چھ دن کھلے رہنے والے دفترمیں صبح 8 سےدن ایک بجےجبکہ جمعہ کو صبح آٹھ سےبارہ بجےدفتر کھلے رہیں گے.

آج رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئر مین کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کرتے ہوئے بتا یا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل پہلا روزہ ہو گا۔ رویت ہلال کمیٹی کی مختلف شہروں میں قائم زونل کمیٹیوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد حتمی اعلان کیا گیا ۔