دبئی میں مخیر حضرات نے مستحقین کی سحری و افطاری کے لیے ایسا شاندار کام کردیا

دبئی (نیوز ڈیسک ) مخیر حضرات کی جانب سے ضرورتمندوں اور مستحقین کی سحری و افطاری کے لئے ایک انوکھا اہتمام کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں گھروں سے باہر کھانے سے بھرے فریج رکھ دئیے گئے ہیں۔

رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں ہرمسلمان نیکیاں کمانے کی جستجو میں نظر آتا ہے اور غربااور ضروتمندوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ایسا ہی ایک انوکھا انداز دبئی میں بھی دیکھا گیا جب لوگوں نے کھانے کی اشیا سے بھرے فریج گھروں سے باہر نکال کر رکھ دئیے۔

ضرورت مند اور غریب افراد کو سحری وافطاری کروانے کا یہ منفرد انداز نہ صرف ثواب کا ذریعہ ہے بلکہ ایسے افراد جو گھروں سے دور ہیں اور افطاری کا اہتمام نہیں کر پاتے ان کیلئے نہایت موثر اثابت ہوا۔گھروں سے باہر کھانے سے بھرے فریج دیکھ کر مزدور اورغربا آتے ہیں اور اپنی مرضی سے فریج میں رکھے پسندیدہ کھانوں سے لطف اندوز ہو تے ہیں۔