افطاری سے کچھ دیر قبل سوئی گیس بند ۔۔۔!

نارووال (نیوز ڈیسک )پنجاب کے ضلع نارووال میں پہلے روزے کی افطاری سے کچھ دیر پہلے سوئی گیس بند ہو گئی جس کے باعث لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق نارووال ،کوٹ مومن اور گردو نواح میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے اورپہلے روزے کی افطاری سے قبل بھی گیس غائب ہے جس کی وجہ سے لوگ افطاری کی تیاری بھی نہیں کر سکے ۔ادھر مظفر گڑھ کے بیشتر علاقوں میں تین گھنٹے سے بجلی بند ہے جس سے شہری پریشان اور سراپا احتجاج ہیں ۔