شہید کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )گزشتہ روزدہشتگردوںکے خلاف آپریشن میں شہیدہونے والے کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شہیدکرنل سہیل عابدکی نمازجنازہ اداکردی گئی ،جس میںآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔نماز جنازہ میں سینیر سول و فوجی افسران ،جوانوں اور رشتے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شہید کرنل سہیل کوبارہ کہو کے قریب گاوں بوبری میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کیاجائیگا۔کرنل سہیل عابد گزشتہ روزکلی الماس بلوچستان میں آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔