aneela-najam-abbasi

نقطہ نظر/انیلہ نجم عباسی

ڈپٹی ایم آئی کمانڈر کرنل راجہ سہیل عابد عباسی فرزند وطن

یہ جو دہشت گردی ہےاسکے آگے وردی ہے۔وردی دہشت گردی کے پیچھے نہیں اسکو روکنے کے لئے اسکے آگے سینہ سپر ہے۔
رمضان کی پہلی سحری میں گھر والوں کیساتھ خوشیاں منانے والو دیکھو!اس بہادر سپوت کو جسکے گھر والوں نے اسکے جسد خاکی کیساتھ سحری کی۔ یہ بہادر آرمی ہے تو ہی ہم آج اپنے گھروں میں آرام سے ہیں ۔

فرزند وہاڑی کرنل راجہ سہیل عابد عباسی بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ معرکہ حق و باطل میں جام شہادت نوش کر گئےتھے ۔
وردی والے شہزادے اپنے بیوی بچوں کو تنہا چھوڑ کر ماں باپ کو بے سہارا چھوڑ کر رخصت ہو جاتے ہیں کیوں کہ وطن کی سلامتی وطن کی آن و شان انکی ترجیح ہے۔ یہ وردی والے بہت بہادر ہیں۔ یہ وردی والے بہت باغیرت ہیں ۔ انکے ظرف بہت بلند ہیں۔
منافقو ، دشمنو ،غدارو ،دہشت گردو۔تم ان وردی والوں کو اپنے ہر مذموم مقصد کی آڑ سمجھتے ہومگر سچ ہے یہ وردی تم لوگوں کی طرح کم ظرف نہیں۔ وہ اصلی شیر ہیں اس وطن کے بیٹے ہیں اور وہ تم لوگوں کو پیغام دیتے ہیں ۔

میرے کارواں میں شامل کوئی کم ظرف نہیں ہے
جو نہ مٹ سکے وطن پر وہ میرا ہمسفر نہیں ..

یہ ہیں وردی والے اور وردی پر انگلی اٹھانے والے اور اٹھوانے والے تمام غداروں پر اللہ کی مار ہے۔۔
اللہ پاک شہید کہ درجات بلند فرمائیں۔