Akshay kumar

ہائوس فل 4 میں‌کام کرنے کیلئے اکشے کمار نے تگڑی شرط عائد کردی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار مسلسل چار ہٹ فلمیں دینے کے بعد ایک بار پھر آسمان کی بلندیوں کوچھورہے ہیں لیکن ان کی بلندیوں نے ہدایتکار انیس بزمی کی پریشانی میں اضافہ کرڈالا ہے ہائوس فل سیریز کی چوتھی فلم کااعلان کردیاگیا ہے اسٹاراکشے کمار نے کامیڈی فلم ’’ہاؤس فل‘‘ کے تینوں سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اپنی اداکاری کے باعث تینوں فلموں کوباکس آفس پر سپرہٹ بناچکے ہیں جس کے بعد اب فلم کے ہدایتکار ساجد خان فلم کا چوتھا سیکوئل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن اکشے کمار نے انہیں کچھ مشکل میں ڈال دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کو ساجد خان نے فلم ’’ہاؤس فل 4‘‘ کا اسکرپٹ 3 بار پڑھنے کے لیے دیا جس پر اداکار نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ اکشے نے فلم میں کام کرنے کے لیے ہدایتکار سے اسکرپٹ میں جاندار قسم کی تبدیلی کی شرط رکھ دی ہے جس کے بعد ایک بار پھر چوتھے سیکوئل کے اسکرپٹ تیاری کے مراحل میں ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’ہاؤس فل‘‘ کے تینوں سیکوئل نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور تینوں فلمیں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئیں۔