Runnig shadi.com

شادی کرنیوالوں کی مددکومسیحا آگئے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)شادی کرنے والوں کی مدد کریں گے تین نوجوان،بالی وڈ فلم ’’رننگ شادی ڈاٹ کوم ‘‘آ گئی ۔اس رومینٹک کامیڈی فلم کی ملک بھر میں شاندار نمائش جاری ہے۔امیت روئے کی ہدایت کردہ اس دلچسپ کہانی کے مرکزی کردار تین دوست ہیں۔تینوں نوجوان بھاگ کر شادی کرنے والوں کی مدد کیلئے ایک ویب سائٹ تخلیق کرتے ہیں۔رننگ شادی ڈاٹ کوم کے نام سے یہ ویب سائٹ جلد ہی امرتسر کے چھوٹے سے قصبے میں تہلکہ مچا دیتی ہے ۔بھاگ کر شادی کرنیوالوں کی اس مزاحیہ فلم کے ہیروامیت سادھ ہیں بلکہ ہیروئن تپسی پنوں ہیں۔بالی وڈ کی یہ نئی رومینٹک کامیڈی ،جیو فلمز کے تعاون سے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کر دی گئی ہے۔