پاکستانی طلبہ کا کمال50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سائیکل بنا ڈالی

لاہور (سٹیٹ یوز) پاکستانی طلبہ نے حیران کن سائیکل ایجاد کر کے کمال ہی کر دیا. لاہور سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانی طلبہ نے جدید سہولیات سے آراستہ ماحول دوست ہائبرڈ الیکٹرک سائیکل بنا لی۔

سائیکل 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے ۔ بیٹریوں اورپیڈلز کی مدد سے چلنے والی خود کا ر سائیکل میں موسیقی سننے کے لئے ایم پی تھری اور ایم فور کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ ہیڈ فونز اور موبائل فون چارجر بھی اس میں نصب کئے گئے ہیں۔ سائیکل کی ابتدائی قیمت 45000روپے ہے۔

نجی یونیورسٹی یو ایم ٹی میں زیر تعلیم دو طلبہ جنید شاہ اور متین نے ماحول دوست سائیکل تیار کر لی۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ سائیکل میں دو بیٹریاں نصب کی گئی ہیں جو پیڈلز کی مدد سے چارج کی جاتی ہیں۔ بیٹری کی چارجنگ دو گھنٹے تک رہتی ہے جبکہ ایک دفعہ چارج کر کے بیٹری پچاس سے اسی کلومیٹر تک چل سکتی ہے ۔ ان بیٹریوں کی تین سال کی گارنٹی ہو گی۔