gulberg green expo

گلبرگ گرین، مستقبل کا نیا زیرو پوائنٹ

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) گلبرگ اسلام آباد میں حاجی محمد رفیق گیگا کی جانب سے چیئرمین آباد گروپ اور ملک بھر کے بلڈرز کے لئے عشائیے اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا ،عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آباد گروپ محسن ابو بکر شیخانی کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت ،12 ملین گھروں کی کمی کا سامنا ہے، پاکستان کی نصف آبادی کچی بستیوں میں رہنے پر مجبور ہے گھروں کی کمی کو دور کرنے کے لئے حکومت کیساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی آگے آنا ہوگا.

ان کا کہنا تھا کہ سکیم بنا کر اسے آباد کرنا اہم ہے، گلبرگ گرین گھروں کی کمی کو دور کرنے کے لئے انتہائی اہم ہے، اس کی پرکشش لوکیشن اور آب و ہوا شہریوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے، اس طرح کی ہائوسنگ سوسائٹیوں سے ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا،

انہوں نے مزید کہا کہ ہر طبقے کے شہریوں کے لئے کام کرنا ہوگا، آباد گروپ کم آمدن والے افراد کے لئے ہائوسنگ سوسائٹی کے لئے کام کررہی ہے، اسلام آباد میں حال ہی میں ہونیوالی ایکسپو میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں، اگر ایچ ایم آر چاہے تو گلبرگ گرین میں بیس پچیس ہزار گھروں کیلئے ابھی کام شروع کرسکتے ہیں،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ایم آر گروپ حاجی محمد رفیق گیگا کا کہنا تھا کہ گلبرگ گرین منصوبہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے ، ہم اسلام آباد کے اندر نیا اسلام آباد بنارہے ہیں ، منصوبے کو ماحول دوست بنانے کے لئے بیرون ملک سے دو لاکھ درخت منگوائے جارہے ہیں ، گلبر گ گرین منصوبہ مستقبل کا زیرو پوائنٹ ہے، یہ منصوبہ راولپنڈی اور اسلام آباد سے یکساں مسافت پر ہے، اللہ نے ہمیں ترقی کا موقع دیا ہے، سی پیک منصوبہ ترقی کیلئے بہترین موقع ہے، جس طرح لوگ دبئی کی ترقی دیکھنے جاتے تھے مستقبل میں پاکستان کی ترقی دیکھنے کے لیے آئیں گے،

تقریب سے جنرل سیکرٹری گلبرگ اسٹیٹ ایسوسی ایشن محمد نوید، ائی بی ای سی ایچ ایس کے جوائنٹ سیکرٹری اے آر ناصر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، آئیسکو کی طرف سے خالد ملک نے سوسائٹی کو کانیکشن اینڈ کمپلین سینٹر دینے کا اعلان کیا،

چیمبر آف کامرس کے نائب صدر نے اسلام آباد چیمبر کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گلوکار شان خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا، انہوں نے رات پھیلی ہے تیرے سی مئی آنچل کی طرح، جدوں دا میرا ماہی رسیا، ہرچند سہارا ہیں ، اور ہرے لوگو تمہارا کیا گا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی ،