لیو نے وقاص سہیل کوجنرل منیجردبئی تعینات کردیا

دبئی (سٹیٹ ویوز) بین الاقوامی نیٹ ورک کمپنی ” لیو ” نے آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے محبوب شاہ کی رحلت کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والے وقاص سہیل کو دبئی ریجن کیلئے جنرل منیجر تعینات کردیا۔

وقاص سہیل ڈائریکٹ مارکیٹنگ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں پہلی ڈائریکٹ مارکیٹنگ کمپنی بنائی جسکی وجہ سے انہیں پاکستان میں فادر آف دی نیٹ ورک انڈسٹری کہا جاتاہے۔ انہوں نے ایک نیٹ ورکر کے طور پر اپنے کیریئر کاآغازکیا اور گلوبل آپریشنز سمیت بزنس ڈویلپمنٹ کیلئے وائس پریذیڈنٹ تک گئے۔ وہ منجھے ہوئےٹرینر اور سپیکر بھی ہیں۔اس حثیت سے وہ بیس سالوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں کو ایک لاکھ سے زیادہ بارٹریننگز دے چکےہیں۔

جنرل منیجر دبئی ریجن تعیناتی پر وقاص سہیل کا کہنا ہے کہ وہ اس نئے چینلج کو قبول کرتے ہوئےاس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ کمپنی پالیسی کے مطابق بزنس کو آگے لےجانےمیں اپنی تمام صلاحتیں وقف کردینگے جبکہ لیو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈین اینڈرسن کا کہنا ہے کہ وہ وقاص جاوید سے توقع کرتے ہیں کہ وہ دبئی ریجن میں کمپنی کے بزنس کو اگلے لیول پر شفٹ کردینگے۔