37سالا ماں 38 بچے کیسے پالتی ہے؟آپ بھی جاننئیے

کمپالا (مانیٹرنگ ڈیسک ) یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ خاتون ایک دو نہیں بلکہ 38 بچوں کی والدہ ہیں، تاہم کم اخراجات اور مہنگائی کے باعث وہ بہتر طور پر اپنے 38 بچوں کی کفالت کرنے سے قاصر ہیں، خاتون کے 38 بچوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سارے بچے جوڑوں کی شکل میں پیدا ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور سرچ انجن ہایو پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کبیم بیری نامی گاؤں سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ خاتون مریم ناباتنزی کے ہاں 38 بچوں کے جوڑوں کی پیدائش نے ان کیلئے مشکلات کھڑی کردی ہیں، مریم کے تمام بچے ایک ہی شوہر سے ہیں

مریم کی اولاد میں 28 لڑکے اور 10 لڑکیاں شامل ہیں، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس جوڑے کے 4 مرتبہ بہ یک وقت تین تین بچے پیدا ہوئے جبکہ مریم ناباتنزی نے 3 زچگیوں میں چار چار بچوں کو جنم دیا، یوں کل 7 زچگیوں کے دوران اس کے 24 بچے پیدا ہوئے، بقیہ 14 بچے جڑواں پیدا ہوئے تھے۔

مریم کے سب سے بڑے بچے کی عمر 23 سال ہے، جب کہ سب سے چھوٹا بچہ 4 ماہ کا ہے، تقریباً 15 سال کے درمیان 38 بچوں کی پیدائش کے باعث میاں بیوی کے لیے ان کی ضروریات کو پورا کرنا نہایت مشکل ہو گیا ہے،قلیل مدت میں تین درجن سے زیادہ بچوں کی پیدائش اور شوہر کی کم آمدن کی وجہ سے ناباتنزی کا خاندان کسمپرسی کا شکار ہے۔
rs_149914
اس خاندان کی مدد کے لیے مقامی سیاستدانوں اور میونسپلٹی کمیٹی نے مکئی کے بیج عطیہ کیے ہیں تاکہ وہ انہیں کاشت کرکے اپنا گزر اوقات کرسکیں