6

اوگرا نے عوام کیلیے عیدی تیار کر لی

اسلام آباد (صباح نیوز) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ آج وزارت خزانہ کی مشاورت کے بعد ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے، اس ضمن میں اوگرا کی طرف سے سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 70 پیسے، مٹی کے تیل میں 15 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ آج وزارت خزانہ کی مشاورت کے بعد ہوگا جبکہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں