NAB

5

شریف خاندان کےخلاف ریفرنسز، نیب میں التوا کا شکار

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) پراسیکیوٹر جنرل کی عدم دستیابی کے باعث نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ایک روز کیلئے موخرکر دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے آج شریف فیملی اور اسحاق ڈار کےخلاف ریفرنس کی منظوری دینا ہے تاہم پراسیکیوشن جنرل کی عدم دستیابی کے باعث اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا، نیب کے ایگزیکٹو بورڈ ارکان کو اجلاس موخر ہونے کازبانی طور پربتایا گیا ہے ،ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں شریف خاندان کےخلاف ریفرنسز پر غورکیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں