Raiz ishfaq ahmed death aniversy

7

حلقۂ فکروفن الریاض کےزیراہتمام اشفاق احمد کی برسی کی تقریب

ریاض ( راجہ عابدعزیز/سٹیٹ ویوز) حلقۂ فکروفن الریاض کےزیراہتمام کاشانۂ ادب ریاض میں صدر حلقۂ فکروفن ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کی زیر صدارت نامور ادیب، افسانہ نگار ، ڈرامہ نویس، اشفاق احمد کی 13 ویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر ریاض کے ادبی سماجی اور سیاسی اکابرین نے بهرپور شرکت کی.

تقریب کی نظامت کے فرائض سیکرٹری جنرل حلقۂ فکروفن اور معروف شاعر وقار نسیم وامق نے بخوبی سرانجام دئیے تلاوتِ قرآن کریم سے ابتداء محمد رمضان نے کی جب کہ ہدیۂ نعت عبدالرزاق تبسم نے پیش کیا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ فکروفن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے اشفاق احمد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اشفاق احمد کو آج ہم سے بچھڑے تیرہ برس بیت چکے ہیں اشفاق احمد اردو ادب کا سرمایہ تهے اس عظیم سخن طرز کا شمار ان ادیبوں میں ہوتا ہے جو قیام پاکستان کے بعد ادبی افق پر نمایاں ہوئے اردو ادب میں اشفاق احمد جیسی کہانی لکھنے کا فن کسی دوسرے کو حاصل نہیں انہوں نے کہا اشفاق احمد اپنی ادبی زندگی کے حوالے سے ہمیشہ زندہ رہے گا تقریب کے مہمان خصوصی محمد اصغر چشتی نے کہا کہ اشفاق احمد کے جانے کے بعد اس قوم کو ایسا داستان گو نصیب نہیں ہوا جو اپنے قصے کہانیوں سے علم و حکمت عقل و دانش اور فکر وحیرت کے موتی بکھیر سکے محمد اصغر چشتی نے اپنی خوبصورت آواز میں کلام بھی پیش کیا.

حلقہ فکروفن کے جنرل سیکرٹری وقار نسیم وامق نے کہا کہ اشفاق احمد کی ادبی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اشفاق احمد کو کہانی لکھنے پر جتنا عبور حاصل تھا اسی طرح قصہ گو بھی تھے جس کی مشال پروگرام ” زاویہ ” میں نوجوانوں کی بھر پور شرکت اور ہر عمر اور ادب کا متوالا اپنی شرکت کو باعث افتخار سمجھتا تھا پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اور حافظ عبدالوحید نے اپنے مقالہ جات میں اشفاق احمد کی شخصیت اور فکروفن کا بهرپور احاطہ پیش کیا جبکہ وسیم ساحر، عبدالرزاق تبسم، یوسف علی یوسف ، چوہدری عبدالمجید ، ڈاکٹر سعید احمد وینس ، اور ڈاکٹر محمود باجوہ نے اشفاق احمد کو شعری و نثری خراج تحسین پیش کیا. حلقہ فکروفن کے سینئر ممبر مخدوم امین تاجر نے تقریب میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حاضرین کو یقین دہانی کروائی کہ حلقہ فکروفن اپنے ادبی اور ثقافتی پروگراموں کا سلسلہ یونہی جاری و ساری رکھے گا.

تقریب کے آخر میں ڈاکٹر محمود احمد باجوہ نے مرحوم اشفاق احمد کے ایصال ثواب کے لیئے خصوصی دعا کی بعد میں شرکائے تقریب کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا. تمام حاضرین نے اشفاق احمد کی برسی کی تقریب پر حلقہ فکروفن کے تمام عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں