6

اوورسیز پاکستانیوں نےیوم دفاع شایان شان طریقے سےمنایا

ریاض (راجہ عابد عزیز/سٹیٹ ویوز) الریاض کی معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ” بزم یاران ریاض ” کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان اور معروف شاعر و ادیب احمد فراز اور اشفاق احمد کی یاد میں تقریب کا انعقاد پاک ہاؤس کے وسیع عریض حال میں کیا گیا جس میں بزم یاران ریاض کےعہدیداروں کے علاوہ پاکستانی ادیبوں شاعروں اور کمیونٹی کےافراد نےبھرپورشرکت کی.

تقریب کا باقاعدہ آغاز ڈاکٹر محمود باجوہ کی تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جبکہ ہدیہ نعت معروف شاعر عبدالرزاق تبسم نے پیش کی تقریب کے مہمان خصوصی ریاض شہر کی معروف ادبی اور سماجی شخصیت محمد اصغر چشتی تھے جبکہ صدرات معروف شاعر ، ادیب وقارنسیم وامق نے کی بزم یاران ریاض کے جنرل سیکرٹری معروف شاعر یوسف علی یوسف نے انتہائی خوبصورتی اور خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے تمام معزز مہمانوں اور حاضرین کو خوش آمدید کہا اور گاہے بہ گاہے اپنی شاعری کے ذریعےاحمد فراز اور اشفاق احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے.

تقریب کے مہمان خصوصی محمد اصغر چشتی نے خطاب کرتے ہوئے 6 ستمبر 1965 کی جنگ پر افواج پاکستان کی کارگردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا انہوں نے مزید کہا اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی قوم اور پاک فوج کا جیسا شاندار عزم اس آزمائش میں سامنے آیا وہ مشالی تھا اور اسی روح کا احیاء آج بھی وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے خوبصورت کلام پیش کرکے سماں باندھ دیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی تقریب کے صدر معروف شاعر وقار نسیم وامق نے اپنے صدارتی خطاب میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے افواج پاکستان کی بے مشال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا احمد فراز کے کلام میں خیال اور جذبے کا قالب اور شعر اور لباس الگ الگ دکھائی نہیں دیتے گداز سچائی احمد فراز کے کلام کی امتیازی خصوصیات ہیں وقار نسیم وامق نے احمد فراز پر خوبصورت مکالہ بھی پیش کیا.

بزم یاران ریاض کے سرپرست اعلی ڈاکٹر سعید احمد وینس نےکہا 6 ستمبر کی جنگ عظیم میں پاک فوج نے بہادری شجاعت اور جوانمردی کی مشال داستانیں رقم کیں جن کی مشال پیش کرنا مشکل ہے انہوں نے احمد فراز کی شاعری اردو میں ایک نئی اور انفرادی آواز کی حیثیت رکھتی ہے ان کے وجدان کی اور جمالیاتی شعور کی ایک خاص شخصیت ہے جو نہایت دل کش خدوخال سے مزین ہے۔ بزم یاران ریاض کے بانی عقیل قریشی نے احمد فراز کی شاعری کو صرف کلاسیکی یا صرف رومانی شاعری نہیں کہا جا سکتا.

تقریب میں عقیل قریشی نے اپنی خوبصورت آواز میں احمد فراز کی غزل پیش کی جس کو حاضرین نے بے حد سراہا حلقہ فکروفن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے بھی معروف ڈرامہ نویس اشفاق احمد پر شاندار مکالہ پڑا کر خراج تحسین پیش کیا تقریب میں یوسف علی یوسف ، منصور محبوب ، ملک کامران ، محسن رضا ؛ رانا خالد ، حافظ عبدالوحید ، اور شاہد خیالوی نے بھی احمد فراز اور اشفاق احمد کو شعری و نثری خراج تحسین پیش کیا.

آخر میں بزم یاران ریاض کی طرف سے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام معزز مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک میڈیا فورم ریاض کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد بھی پیش کی گئی تقریب کے معزز مہمانوں اور حاضرین نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر بزم یاران ریاض کے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ بزم یاران ریاض آیندہ بھی اپنے ادبی اور ثقافتی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھیں گے آخر میں ستمبر 1965 کی جنگ کے شہداء و معروف شاعر ادیب احمد فراز اور اشفاق احمد کے ایصال ثواب کے لیے دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں