7

سنی دیول نے اپنی دکھ بھری داستان سنا ڈالی

ممبئی(شو بز ڈیسک ) بالی وڈ اسٹار سنی دیول اپنے چھوٹے بھائی بوبی دیول کے کیرئیر سے متعلق سوال پر روپڑے۔

سنی دیول کا شمار بالی ووڈ کے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے اور انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔سنی دیول کی فلموں کے کئی ڈائیلاگ اب بھی بے حد مشہور ہیں۔

اداکار اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی ہی فلموں میں نظر آتے ہیں اور اب وہ اپنےبھائی بوبی دیول کے ساتھ طویل عرصے بعد ایک بار پھر فلم ’’ پوسٹر بوائز‘‘ میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی تشہیری مہم کے دوران سنی دیول سے ان کے بھائی بوبی دیول کے زوال پذیر کیرئیر سے متعلق سوال کیا گیا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کو 10 سال کسی پروڈیوسر نے فلموں میں کام نہیں دیا جس سے وہ ڈپریشن کا مریض بن گیا تھا لیکن ہم سب ساتھ ہیں اور ہمارا خاندان مضبوط ہے اور ہم ایک دوسرے کے دکھ درد کو بھی محسوس کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں