مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کا انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے

3

اتوار شیر کا دن

لاہور(سٹیٹ ویوز)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہر جگہ شیر نظر آئے گا ، 2013ءمیں نوازشریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملا تھا ۔
این اے120لاہور کے ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کی امیدوار اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مریم نواز نے اقلیتی ونگ ن لیگ کے کنونشن سے خطاب کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے 4سال میں دہشت گردی میں بہت فرق آیا ہے، این اے 120 کے حلقےکی ہر گلی میں جذبہ نظرآتا ہے۔
مریم نوازنے کہا کہ جاں نثاری میں میرے مسیحی بہن اور بھائی کسی سے کم نہیں، حلقے کے ہر گھر اور ہر کارکن میں جذبہ نظر آرہا ہے،جس رہنما کے پیروکار ہیں وہ کہتا ہے کوئی اقلیت نہیں سب پاکستانی ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ آپ کو کیسا پاکستان چاہیے ؟کون ہے جس نےسی پیک مکمل کیا ؟کیا آپ کو 2013 کا ٹوٹا پھوٹا پاکستان یاد ہے؟
مریم نواز نے مزید پوچھا کہ کون ہے جس نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی؟کیا نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ منظور ہے ؟کیا نوازشریف کا جدوجہد میں ساتھ دو گے؟کون ہے جس نے منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش در سازش کی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں