accident

4

مسافربس گہری کھائی میں گرنے سےکئی افراد ہلاک

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے دارلحکومت تہران میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے باعث 11 مسافر ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ دارلحکومت تہران کے علاقے جاجروڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مسافر بس کا ڈائیوار بس پر قابو نہ کرسکا اور گاڑی 50 میٹر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 11مسافر موقع پر ہی ہلاک جبکہ 28دیگر زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثے کی وجہ مشینی خرابی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں