5

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی

کراچی (سٹیٹ ویوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 30 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار 310 کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان رہا اور سرمایہ کار پراعتماد نظر آئے۔

ہنڈرڈ انڈیکس میں کاروبار کا آغاز ہی پوائنٹس میں اضافے کے ساتھ ہوا اور کاروبار کے دوران انڈیکس 41 ہزار سے اوپر جاتے ہوئے 42 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 42 ہزار 346 کی سطح پر دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر کچھ پوائنٹس میں کمی واقع ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار 30 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 42 ہزار 310 کی سطح پر بند ہوا۔

آج کاروباور کے دوران 9.63 ارب روپے مالیت کے 17.36 کروڑ شیئرز کا لین دین کیا گیا جب کہ ہنڈرڈ انڈیکس میں 2.54 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں