3

جماعت اسلامی کےرہنمابڑا تصادم رکوانےمیں کامیاب

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) اہلیانِ موریاں و تمن نے ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور محکمہ مال کے عملے کے خلاف زبر دستی اُن کی آبائی زمینوں کوخالی کروانے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر پولیس، انتظامیہ اور محکمہ مال کے عملے کے درمیان تصادم کی فضاء پیدا ہو گئی ،اس صو رتحال میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے موقع پر پہنچ کر اہل علاقہ موریاں اور تمن کے رہائشیوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کے ذریعہ معاملات کو حل کروا کر احتجاجی مظاہرہ ختم کروایا ۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا اہلیانِ موریاں و تمن کی مرضی کے بغیر ان کے آبائی زمینوں پر کسی ادارے یا فاونڈیشن کو زبردستی قبضہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اہل علاقہ صدیوں سے اس زمین پر آباد ہیں ان کے ساتھ زبردستی اور پولیس کے ذریعے زمینیں خالی کرانا تصادم مول لینے کے مترادف ہے ۔ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ اس ساری صورتحال میں حق اور سچ پر مبنی فیصلہ دے گی جس سے کشیدگی کی اس فضا کو ختم کیا جا سکے گا ۔ انہوں نے کہا انتظامیہ اور پولیس اہل علاقہ کے ساتھ مسائل کو بات چیت اور ان کی مرضی اور منشاء کے مطابق حل کریں ،تاکہ کسی بڑے حادثے اور جانی نقصان سے بچا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں