pmln dhirkot

3

کوہالہ دھرنےکا ڈراپ سین

دھیرکوٹ (سٹیٹ ویوز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے 18 ستمبر کوہالہ کے مقام پر احتجاجی دھرنے کی کال دینے والے جماعت اسلامی غربی باغ کےسابق امیدوار میجر لطیف خلیق کو مظفرآباد طلب کر لیا۔

اس سے قبل وزیراعظم نے ن لیگ غربی باغ دھیرکوٹ کے سابق امیدوار راجہ افتخار ایوب کو مشاورت کے لئے لیگی وفد سمیت مظفر آباد بلایا ہے۔ لیگی وفد میں راجہ اشراف خان، سابق ایس پی ریاض عباسی اور عتیق عباسی شامل ہیں۔ وزیراعظم فاروق حیدر افتخار ایوب اور انکے وفد سے ملاقات کر کے مشاورت کریں گے جس کے بعد میجر لطیف خلیق اور ان کے ساتھ آئے جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات کرکے مظاہرین کے مطالبات پرغور و خوض کیا جائے گا۔

ریاستی دارالحکومت مظفرآباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 18 سمتبر کے احتجاج کو رکوانے کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں