6

عالمی کھلاڑیوں نے لاہور کے بعد آزادکشمیر کا رخ کرلیا

مظفرآباد(کاشف میر،سٹیٹ ویوز )پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے لاہور کے بعد اب آزادکشمیر کا رخ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان جاری سیریز کی وجہ سے جہاں عوام کو تفریح کے مواقع میسر آرہے ہیں وہیں آزادکشمیرمیں بھی برٹش پلیئرز آج میدان میں کھیلتے دکھائی دیئے۔

لاہور میں جاری آزادی کرکٹ کپ کے میچزکا سر چڑھتا بخار جہاں پوری قوم کو تفریح کے مواقع فراہم کر رہا ہے وہیں مظفرآباد کے یونیورسٹی گراونڈ میں برطانیہ سے آئےہوئے کھلاڑیوں کی ٹیم انگلش ویٹرنز اورپریذیڈنٹ الیون آزادکشمیر کےدرمیان دوستانہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ کرایا گیا۔

وزیر سپورٹس چوہدری سعید کا کہنا ہے کہ غیرملکی پلیئرزکی آمدسے ملک کے میدان آباد کرنے میں مدد ملے گی۔برطانیہ سے یہ مقامی کلبز کے کھلاڑی اپنے خرچے پر پاکستان ٓئے ہیں، انہیں ہم نے ٓزادکشمیر کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی، چوہدری سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن حکومت نے امن واماں قائم کیا جس کے نتیجے میں ٓج کرکٹ پھر ملک میں لوٹ رہا ہے۔ ہم غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، برطانیہ سےپاکستان کےدورے پرآئے ہوئےان کھلاڑیوں نے گیند اور بلے سے تماشائیوں کے دلوں کو گرمائے رکھا جبکہ مقامی اوربرٹش کھلاڑی اس پر امن ماحول میں انتہائی خوش دکھائی دیئے۔ صدارتی الیون آزادکشمیر نے برٹش پیٹرنز ٹیم کو جیتنے کیلئے 166 رنز کا ٹارگٹ دیتے ہوئے میچ 35 رنز سے جیت لیا۔

آزادکشمیر کرکٹ ٹیم کی قیادت ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کر رہے تھے۔ ٹیم میں مختلف محکموں سے آفیسران اور نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا کھیل کے دوران میدان کے چاروں اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے، انہی دو ٹیموں کے درمیان دوسرا دوستانہ میچ آج جمعرات کواسی میدان میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں