مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کا انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے

3

مریم نے چوہدری نثار کو قابل عزت قرار دیدیا

لاہور(سٹیٹ ویوز)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہےکہ چوہدری نثار میرے بڑے ہیں ان کی عزت کرتی ہیں جب کہ ان کے اپنے خیالات ہیں۔

خیال رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا تھا کہ بچے بچے ہوتے ہیں اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں، مریم نواز کا بے نظیر بھٹو کے ساتھ موازانہ درست نہیں اگر انہیں لیڈر بننا ہے تو خود کو ثابت کرنا پڑے گا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے جے یو پی کے رہنما پیر اعجاز ہاشمی سے ملاقات کی جس کےبعد میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے جے یو پی کی جانب سے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز کی حمایت کا اعلان کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ این اے 120 کےمعرکے میں فتح کی دعا ہے، حمایت کرنے پر اویس نورانی اور جے یو پی کا شکریہ ادا کرتی ہں، والدہ کے الیکشن میں آگے بڑھ کر حمایت کرنے پر سب کی شکر گزار ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ سڑکیں ہرجگہ بن رہی ہیں اور کام ہورہے ہیں، انتخابی مہم میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام لگانے والے ان وسائل کا نام بھی بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہار کے خوف سے بہانے تلاش کرنا مخالفوں کی پرانی عادت ہے، اگر مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آؤ، اب یہ بہانے نہیں چلیں گے۔

چوہدری نثار سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار میرے بڑے اور والد کے ساتھی ہیں، ان کی بہت عزت کرتی ہیں جب کہ ان کے اپنے خیالات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں