Imran khan

5

عمران خان آزادی کپ کا آخری میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم جائیں گے

لاہور (سٹیٹ ویوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ ورلڈ کپ کے سابق ہیرو عمران خان کل کھیلا جانے والا آزادی کپ کا تیسرا اور آخری میچ قذافی سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔

اس سلسلے میں پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان بطور سیاستدان نہیں بلکہ بطور ایک سابق کرکٹر میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم جائیں گے جبکہ پارٹی کے سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ عمران خان نے داخلہ ٹکٹ حاصل کر لی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں