Sheikh Rashid

5

حدیبیہ پیپرز مل کیس میں پورا خاندان ملوث ہے

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے حدیبیہ پیپرز مل کیس کا ٹرائل ہو گا اور حدیبیہ پیپرز مل کیس میں پورا خاندان ملوث ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس سے نیب کے لیے واپسی کی کوئی گنجائش نہیں اور میں یہ کیس بھی لطیف کھوسہ کے تعاون سے لڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز کیس جرائم کی ماں ہے اور یہ فائنل راؤنڈ میں ہے جبکہ نیب کے پاس اب بھی دو دن ہیں کہ عدالت میں پیش ہو جائے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں طلال چودھری کی طرح بھنگڑا نہیں ڈال سکتا میں ناچا گروپ سے نہیں ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں