4

عدالت نے اہم قتل کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کر لی

میرپور (سٹیٹ ویوز) سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سابق ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن میرپور محمد نصیر اکبر کے مقدمہ قتل میں ملزم کی ضمانت منظور کر لی .

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم ضیاء نے ملزم کو 20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر جیل سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا.

ملزم کی جانب سے ممتاز قانون دان راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں