5

مزید 2 ریفرنسز میں شریف خاندان کو طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر مزید 2 ریفرنسز میں شریف خاندان کو طلب کرلیا۔

گزشتہ روز احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے صاحبزدوں حسن اور حسین نواز کو فلیگ شپ ریفرنس میں 19 ستمبر کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔

جیو نیوز کے مطابق نوازشریف اور ان کے بیٹوں کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس جب کہ مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کو لندن فلیٹ ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے ، شریف خاندان کے تمام افراد کو تینوں ریفنرنس میں 19 ستمبر کو ہی طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس کے سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں ریفرنس تیار کیے ہیں جن میں شریف خاندان کے خلاف تین اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے کا ایک ریفرنس بنایا گیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے معزز جج بھی نیب ریفرنسز کے نگراں مقرر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں