4

آزادکشمیرفٹبال ایسوسی ایشن کےضلعی عہدیداران کانوٹیفیکیشن جاری

راولاکوٹ (ثاقب راٹھور/سٹیٹ ویوز) مرکزی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ضلع پونچھ کے عہدیداران کی نامزدگی کر دی، مرکزی سیکرٹری جنرل مشتاق سدوزئی کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری.

نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد اظہر(عرف منا بھائی) صدر ڈی ایف اے پونچھ، واجد ظفیر جنرل سیکرٹری ڈی ایف اے پونچھ منتخب ہو گئے ہیں. نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدر حسن ایڈووکیٹ، نائب صدر اول محمد نعیم خان، نائب صدر دوئم محمد ایاز خان، نائب صدر سوئم خواجہ اشرف، آرگنائزر خواجہ ظہور، سیکرٹری نشرواشاعت فرخ امین، سیکرٹری مالیات عمر حنیف نامزد کئے گئے ہیں، واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداران کی جانب سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد گزشتہ چند ماہ سے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن غیر فعال تھی جسے پونچھ کے کلب ذمہ داران کی جانب سے دلچسپی لئے جانے کے بعد مرکزی فٹ بال ایسوسی ایشن نے فعال کرنے کیلئے اقدامات کر دیئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ الیکشن تک یہی عہدیداران بطور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ضلع پونچھ اپنی ذمہ داریاں انجام دینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں