4

پی ٹی آئی کےزیراہتمام برمامیں ہونےوالےمظالم پرتعزیتی اجلاس

ریاض (راجہ عابدعزیز/سٹیٹ ویوز) پاکستان تحریک انصاف پنجاب ونگ مزاحمیہ یونٹ کے کارکنوں کے زیراہتمام برما میں ہونے والے مظالم پرتعزیتی اجلاس کاانعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں نے بھرپورشرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کےسرگرم کارکن طلعت محمود نے برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ برما میں بہایا جانے والا یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا اگر آج ہم نے برما کے مسلمانوں کے لیے اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ نہ کیا تو اس ظلم اور بربریت کی داستانیں بڑھتی چلی جائیں جو ہم مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔

انہوں نے حکومت پاکستان کو برما حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان کو چاہیےکہ اب لفظی مذمت کی بجائے عملی اقدامات کریں اور برما کے مظلوم مسلمانوں کی آواز عالمی سطح اور اسلامی ممالک میں اٹھائیں برما کی حکومت پر انسانیت سوز مظالم بند کرانے کے لیئے دباو ڈالے طلعت محمود نے میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح میڈیا کے نمائندوں نے حق کی آواز کو حکمرانوں تک پہنچا کراحسن انداز میں اپنےفرائض سر انجام دیئےہیں جس پران کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں.

اجلاس میں محمد شفاعت علی ، محمد سرفراز ، لیاقت علی ، عمر سرفراز ، محمد شہباز اور دیگر نے برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خدارا برما کے مسلمانوں کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ برما میں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور اقوام متحدہ خاموش ہے۔ معصوم بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے برما کے مسلمانوں کے لیے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی آخر میں برما سمیت تمام امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں