4

اوورسیزکانفرنسی رہنماء میانمارمظالم پرسیخ پا ہوگئے

ریاض (راجہ ابراراحمد/سٹیٹ ویوز) اقوام متحدہ اور او آئی سی میانمار میں مسلمانوں کےقتل عام کو رکوانےکےلئےاپنا کردار ادا کرے. کامران بیگ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس رابغ یونٹ سعودی عرب.

سردار عتیق احمد خان کا برما کے مسلمانوں کے قتل عام پراسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بلانے کا مطالبہ ایک مثبت اقدام ہے. مینمار میں مسلمانوں کا قتل عام ناقابل برداشت ہے اس سارے ظلم و بربریت کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے. برما میں بچوں کا قتل عام عورتوں کی عصمت دری. لاشوں کی بے حرمتی اور انسانوں کو زندہ جلانا تاریخ کاایک المناک سانحہ ہے.

ان خیالات کا اظہار ال جموں و کشمیر مسلم کانفرنس رابغ یونٹ سعودی عرب کے صدر کامران بیگ آرگنائزر سردار زبیر خان ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اسرار عباسی نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تلواروں چھروں اور ٹو کوں سے معصوم انسانوں کی ٹانگیں بازوں کاٹنا اور پوری پوری انسانی بستیوں میں انسانوں کو زندہ جلادینا انسانیت کی توہین پے. دنیا کا کوئی بھی مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا.

اس ظلم و بربریت پر عالمی برادری اور اسلامی ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے. اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری اس ظلم و بربریت کو ختم کروانے میں اپنا کردارادا کرے. مزید انہوں نے کہا کہ صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پراسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بلانے کا مطالبہ ایک مثبت اقدام ہے. ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر اور برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں