GB Councel

3

گلگت بلتستان کونسل کے دفتر کا افتتاح

گلگت(سٹیٹ ویوز) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے گلگت میں کونسل کے دفتر کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان سمیت ممبران جی بی کونسل اور صوبائی کابینہ کے ممبران بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اس خطے کی ترقی کے لیئے پر عزم ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے گلگت بلتستا ن کی ترقی کے لیئے جو بھی وعدے کیئے تھے وہ پورے کیئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں صوبائی حکومت درست سمیت میں آگے بڑھ رہی ہے اور علاقے ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

مخالفین نے گلگت سکردو روڈ کے ایشو پر بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا لیکن ہم نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے اس پر کام کا آغاز کردیا ہے جو کہ اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی اور صوبائی قیادت عوام کی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل میں سنجیدہ ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری حکومت سے پیشتر اس علاقے میں نوکریوں کی لوٹ سیل لگی ہوئے تھی، کرپشن کا سیلاب آیا ہوا تھا مگر ہم نے اقتدار میں آتے ہی سب چور دروازے بند کردیے اور عوام کی خدمت کا اپنا نصب العین بنا لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج گلگت بلتستان میں تمام عوامی منصوبے مکمل کیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا اور اس خطے میں کوئی منصوبہ ادہورا نہیں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں