ایشیا کپ: سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

53

ایشیا کپ ون ڈے میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کپتان روہت شرما نے ٹاس کے موقع پر کی جانے والی گفتگو میں کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم پہلے بیٹنگ کرتے۔

سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ پچ بیٹنگ کےلیے سازگار لگ رہی ہے ۔یہ میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جہاں آج بھی بارش کی پیشگوئی ہے، بارش ہونے کی صورت میں بقیہ میچ کل یعنی پیر کو ریزرو ڈے پر ہوگا۔

اگر آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل میں بارش کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو امپائرز کی اولین ترجیح مختصر کھیل کرانا ہوگی، فائنل کا نتیجہ حاصل کرنے کے لیے کم از کم دونوں ٹیموں کو 20 اوورز کھیلنا ضروری ہیں۔

پیر کو بھی کولمبو میں 69 فیصد بارش کا امکان ہے، لہذا اگر ریزرو ڈے کو منسوخ کیا جاتا ہے تو ٹرافی دونوں ٹیموں کے درمیان بانٹ دی جائے گی، یعنی رواں برس ایشیا کپ کی فاتح دو مشترکہ ٹیمیں بھارت اور سری لنکا ہوں گی جو ایشیا کپ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں