19

چار ٹانگوں اور چار ہاتھوں والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں چار ٹانگوں اور ہاتھ والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے نجی اسپتال میں زچگی کے دوران خاتون نے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا ہے جس کے چار ہاتھ اور چار ہی ٹانگیں ہیں۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی، جس میں دو ہاتھ اور دو پیر اضافی ہیں جنہیں ماہر سرجن اور ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد جسم سے علیحدہ کردیا ہے۔محکمہ صحت حیدرآباد کے مطابق ماں اور بچے دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں اور دونوں تندرست ہیں۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ ماں کے رحم میں جڑواں بچوں کی تخلیق ہورہی تھی تاہم طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایک بچے کی تخلیق ادہوری رہ گئی جس کے باعث ایسا ہوا۔یہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا منفر کیس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں