12

رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے صوبے میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 8 تا 10 مئی دن کے وقت درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔

اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ 10 تا 11 مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں ضلعی انتظامیہ کو اس موسمی صورتٍ حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق طوفان سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام کو محتاط رہنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں