9

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان سے چیئرمین عالمی فورم انصاف و امن ڈاکٹر غلام نبی فائی کی کشمیر سے آئے وفد کے ہمراہ ملاقات

‏اسلام آباد( سٹیٹ ویوز)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان سے چیئرمین عالمی فورم انصاف و امن ڈاکٹر غلام نبی فائی کی کشمیر سے آئے وفد کے ہمراہ ملاقات، وفد میں چئیرپرسن جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ، صدر تحریکِ کشمیر یورپ محمد غالب اور ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے بانی رکن نذیر احمد قریشی شریک تھے۔

ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مقیم کشمیریوں کے مستقبل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے تحریک انصاف کی قیادت کے مسلہ کشمیر بارے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب کی طرف سے کی جانیوالی کاوشوں پر انیہں خراج تحسین پیش کیا اور موجودہ خکومت کے حوالے سے ہندستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ ہم پاک و ہند تجارتی تعلقات کے مخالف نہیں مگر ہم کشمیریوں کی قیمت پر کسی بھی تجارت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں أپ ایوان میں کشمیریوں کی موثر آواز بنیں۔

ہمیں یقین ہیکہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے مضبوط پاکستان کشمیریوں کی آذادی کی ضامن ہے۔ چییرپرسن جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی ایڈووکیٹ نبیلہ ارشاد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جمہوریت کی بحالی اور عوامی حقوق کے جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا اور اس مشکل اور کٹھن وقت میں ثابت قدمی سے تحریک انصاف کے چییرمین بریسٹر گوہر کو مبارکباد پیش کیا۔

اسکے ساتھ نبیلہ ارشاد نے کہا کہ آذاد کشنیر کی نوجوان نسل اپنے فیصلے خود کرنے کی خواہ ہاں ہے وغاقی حکومتیں آذاد کشمیر کے حکومتی معاملات میں بے جا مداخلت کو بند کریں اور کشمیریوں پر اعتماد کریں تحریک انصاف اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کر کے آذاد کشمیر کو ایک ماڈل سٹیٹ بنا کر ہی آذاد کشمیر کے نوجوانوں کا ریاست پاکستان پر مکمل اعتماد اور ایک باوقار تعلق قائم کر سکتی ہے اور بیس کیمپ کی مضبوطی مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کے لئے نئی روح پھونک دے گا۔ چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان تحریک انصاف اور بانی چئیرمین عمران خان کے واضح اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔

بیرسٹر گوہر علی خاننے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حقِ خودارادیت کے حصول کیلئے اہلِ کشمیر کی منصفانہ و بے مثال جدوجہد کی بھرپور سیاسی و اخلاقی حمایت ہر قدم پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے، بانی چئیرمین عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے بھارت کے جابرانہ تسلط اور مظالم کو بے نقاب کیا، عمران خان کے وژن کی روشنی میں مودی سرکار کے 5 اگست کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی پر زور دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں