16

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،سٹیٹ ویوز)سابق وزیراعظم و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو اسلام اباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کا جم غفیر عدالت کے باہر امڈ آیا۔ سینکڑوں کارکنان نے اپنے محبوب قائد سردار تنویر الیاس خان کا پرتپاک استقبال کیا.

سردار تنویر الیاس خان کو لانے والی گاڑی کے چاروں اطراف عوام کا سمندر جمع،اسلام اباد کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت کے باہر سردار تنویر الیاس کے سینکڑوں کارکنان کی شدید نعرے بازی، کارکنان نے سردار تنویر الیاس کی گاڑی کو گھرے میں لیکر نعرے بازی کی کارکنان نے سردار تنویر الیاس کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان و پاکستان فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

سردار تنویر الیاس خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے عوام کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس خان کی عدالت میں پیشی کے موقعہ پر عوام کا سمندر امڈ آیا،تنویرالیاس زندہ آباد،تنویرالیاس کو رہا کرو، پاک فوج زندہ آباد، پاکستان زندہ آباد عدلیہ زندہ آباد کےنعرے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا .

جبکہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس میں عدالت نے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر تھانہ مارگلہ کو ریکارڈ سمیت منگل کو طلب کر لیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی سردار تنویر الیاس کے خلاف یہ ایک ہی کیس ہے جو ایف آئی اے کے پاس ہے، نیب کی طرف سے کوئی آیا ہے، صرف نیب رہ گئی ہے،اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹس آ گئی ہیں .

جس کے مطابق ایف ائی اے اور تھانہ مارگلہ کے علاوہ کوئی مقدمہ درج نہ ہے،چیف جسٹس نے ایس ایچ او تھانہ مارگلہ اور آئی او کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا عدالت نے سردار تنویر الیاس کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔عدالت پیشی کے موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان سونی ،بیٹے عمر تنویر، حمزہ تنویر عثمان تنویر ، سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین ، سابق پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر ، میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ قمر الزمان ، جویریہ ظفر کیانی ، مسرت کیانی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں