17

علماء و مشائخ ہ پاکستان کی سالمیت و آزادی کشمیر کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار

پلندری (سٹیٹ ویوز)منبر ومحراب کا کردار اور علماء و مشائخ کی ذمہ داریاں” کے عنوان پر منعقدہ قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علما اور مشائخ نے اس عزم کا متفقہ طور پر اعادہ کیا کہ پاکستان کی سالمیت و آزادی کشمیر کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ،دفاع وطن جزو ایمان ہے.

پاکستان و کشمیر کا رشتہ کلمہ طیبہ پر قائم ہے جو کسی صورت میں کمزور نہی ہونے دیں گے،، آزادکشمیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنا وقت کی اولین ضرورت ہے عوامئ مسائل کے حل کے لئے عوام کے ساتھ ہیں آزادکشمیر کی خوشحالی کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔۔ آزادکشمیر کی خوشحالی مقبوضہ کشمیر کے لئے نوید آزادی اور پاکستان کے استحکام کی ضامن ثابت ہو گی۔

تحریک آزادی کشمیر سالمیت پاکستان کے لیے اتحاد ویکجہتی سے وارثان ممبر محراب اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں گے، کانفرنس سے مندوب اقوام متحدہ سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری ،چیرمین علماء مشایخ کونسل مولانا امتیاز احمد صدیقی ،سردار اعجاز افضل خان صدر ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیر ، صاحبزادہ غلام محی الدین صدیقی ضلعی صدر جمعیت عملمائے جمو ں وکشمیر و میزبان ،سردار تسنیم احمد خان راہنما مسلم کانفرنس مولا ارشد یوسف راہنما جے یو آئی ،مولانا عبد الرشید ضلع مفتی پونچج علامہ محمد احمد خان مفتی راشد علی، پیر سید توصیف شاہ ،مولانا ابصار قادری ،مولانا محبوب ہاشمی ،مولانا شفیق الرحمان ،مولانا عبد القدوس ڈسٹرکٹ کونسلر مولانا عبد الکریم ،قاضی محمد سہیل وائس چیرمین مشائخ کونسل بلال چشتی جنرل سیکرٹی سنی تحریک ازادکشمیر سردار ارسلان ایڈووکیٹ ودیگر نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں